:اغراض و مقاصد
۔ اپنے اہلیت کو انسانیت اور وطن عزیز کے تحفظ کے لئے بروئے کا ر لانا۔
۔ علا قے میں ادبی، علمی اور تحقیقاتی محافل، مذاکرے، شامِ ملاقات، سیرت اور امن جلسے منعقد کرنا اور پیارو محبت کا پیغام عام کرنا۔
۔ تعمیری ادب کی تخلیق کے ذریعے معا شرے کی اصلاح کرنا۔
۔ شعراء و ادباء کی ادبی کاوشوں کی اشاعت میں مالی امداد فراہم کرنا۔
۔ ملک کی مختلف علاقوں کے درمیان قومی یک جہتی اور فکری مفا ہمت کو فروغ دینے کیلئے بین اللسانی تراجم شائع کرنا ہے۔
۔ ادب کے میدان میں تحقیقاتی منصو بوں کی ترجیحات کا تعین اور مقامی زبانوں پرتحقیق کرنے والے غیر ملکی محققین کو صحیح معلومات فراہم کرنا۔
۔ اکادمی ادبیات اور علاقائی زبانوں کے مراکز کے قیام کے لئے جدوجہد کرنا، اور علاقائی، قومی اور بین الاقوامی ادبی اداروں سے ادبی رشتے قائم کرنا۔
۔ اُردو زبان اور علاقائی زبانوں میں معیاری علمی و ادبی رسالوں،کتابوں، اخبارات اور دیگر تحریروں کا اجر۱ء کرنا۔
۔ محدود مالی وسائل رکھنے والے ادیبوں اور شاعروں کی مالی اعانت کے لئے جدو جہد کرنااور اہل قلم کے مفادات کے تحفظ کے لئے حکومت کو تجاویز دینا۔
۔ علم و ادب کے متعلق بین الاقوامی اجتماعات میں شرکت اور غیر ملکی دوروں کے لئے اہل قلم کو مواقع فراہم کرنااور مختلف اُمور میں نامزدگیوں کے لئے حکومت کو تجاویز پیش کرنا ہے۔
۔ علا قے سے مذہبی،لسانی اور رنگ و نسل کی بنیادپر پھیلی ہوئی نفرت ختم کرنے کے لئے باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کرنا۔
۔ لوگوں میں احترام انسانیت کا شعور اور بلا لحاظ مذہب و رنگ و نسل سماجی بہبود اور انسانی خدمت کا جذبہ پیدا کرنااور بنی نوع انسان کی فلاع و بہبود کے امور پر بھر پور توجہ دینا۔
: مستقبل کے منصوبے
۔۱ ۔اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا۔
۔۲. ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں رہنا۔
۔۱ ۔اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا۔
۔۲. ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں رہنا۔